کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر برطانوی وزیراعظم کے مشیر پی ایم ہاؤس سے فرار

March 29, 2020

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر برطانوی مشیر پی ایم ہاؤس سے فرار

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے مشیر ڈومینک کامینز جانسن کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر پی ایم ہاؤس سے فرار ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کے مشیر اعلیٰ ڈومینک کامینز نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جس کے تنیجہ مثبت آیا، کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پر بورس جانسن کے مشیر پی ایم ہاؤس سے فرار ہوگئے۔

بورس جانسن کے مشیر ڈومینک کامینز جانسن کی ڈاؤنگ اسٹریٹ کے پچھلے دروازے سے فرار کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں ان کو سبز رین کوٹ میں ایک تھیلا کاندھے سے لٹکائے ہوئے ڈاؤنگ اسٹریٹ کے پچھلے دروازے سے بھاگتے دیکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈاؤنگ اسٹریٹ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔