• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم بورس جانسن کے بعد برطانوی وزیرصحت میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

برطانوی وزیرمیٹ ہینکاک کے مطابق کورونا وائرس کی علامات محسوس ہورہی تھیں، اس لیے  ٹیسٹ کرانے پر کورونا وائرس پازیٹو آیا ہے۔ 

انکا کہنا ہے کہ اب وہ  گھر بیٹھ کر ویڈیو لنک کے ذریعے ذمہ داریاں پوری کریں گے۔


واضح رہے کہ جمعے کو برطانیہ میں کوروناوائرس سے مزید 181 افراد انتقال کر گئے، جس کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 759 ہوگئی ہے۔

ایک روز میں برطانیہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی اب تک سب سے بڑی تعداد ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے مزید 3 ہزار کے قریب افراد متاثر ہوئے ہیں، اس طرح متاثرین کی تعداد 14,579 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین