ضرورت مندوں کی داد رَسی دینی و قومی فریضہ ہے، علامہ شاہ عبد الحق

March 30, 2020

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر )جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شا ہ عبد الحق قادری نے کہا ہے کہ دین عبادت اور خدمت کا مجمو عہ ہے ،موجودہ لاک ڈائون کی صورتحال میں غربا ء اور ضرورت مند وں کی داد رَسی کرنا دینی و قومی فریضہ ہے، اسلام ایک دوسرے کے دکھ درد کو محسوس کرنے اور دکھی انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے ،رب کے نزدیک پسندیدہ شخص وہ ہے جو دکھی ،غم زدہ اور محروم مخلوق کے کام آئے اور ان کی مشکلا ت کا مداوا کرے،ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ صدقہ و خیرات کرنے والے افراد کا وجود معاشرے کےلئے خیر کا با عث ہے ،انسانیت کی فلاح و بہبود اور دکھی انسانیت کی خدمت کےلئے جدو جہد کرنا دین اسلام کی روح ہے، دین کا فلاحی نظام اسلامی ریاست کے اندر ایک جاندار کے بھوکے پیاسے اور تکلیف میں رہنے کو بھی گوارا نہیں کرتا، چین مشکل وقت میں دوستی کا حق اد کر رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ رب العا لمین کے غضب سے خوف زدہ ہوکر دعا و استغفار اور اپنے تمام صغیرہ ، کبیرہ گناہوں نا فرمانیوں ،بد اعمالیوں سے توبہ کرکے ہی رب کی رضا اور خوشنودی کو حاصل کیاجاسکتا ہے۔