ایس ایس پی تھرپارکر اور تھر پولیس کی جانب سے راشن کی تقسیم

March 30, 2020

مٹھی (نامہ نگار)تھرپارکر میں کورنا وائرس کی وجہ سے تھر کے تمام شہروں میں لاک ڈائون، پولیس اور رینجرز ہائی الرٹ ،غریب مزدور پریشان ،ایس ایس پی تھرپارکر اور تھر پولیس نے غریب مزدور خاندانوں میں راشن بیگ تقسیم کیئے ۔ لاک ڈائون کے بعد غریب مزدور کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے پر مجبور ،جبکہ ایس ایس پی تھرپارکر عبداللہ احمد یار اور تھر پولیس نے غریب خاندانوں میں مفت امداد کا کام جاری ر کھے ہوئے ہے ۔راشن بیگ میں بیس کلو آٹا ، تیل ،چاول، پیاز اور روز مرہ کی اشیا شامل تھیں ،جبکہ غریب مزدوروں کا کہنا تھا کہ لاک ڈائون کے بعد ہم پر یشان تھے اس موقع پر ہماری مدد کرنے والے مسیحا سے کم نہیں ،دوسری جانب ایس ایس پی تھرپارکر نے کہا کے ہم مزدوروں کی ہر طرح کی مدد کرینگے عوام اپنا خیال رکھے اور احتیاط کریں تاکہ اس بیماری سے بچ سکیں۔