یورپ میں گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کردی گئیں

March 30, 2020

پیرس(رضا چوہدری/ نمائندہ جنگ ) یورپ بھر کی گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی گئیں ۔پاکستان کا یورپ کے ممالک کے ساتھ 3 گھنٹے کا فرق رہ گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق فرانس، اسپین ،اٹلی، بلجیم، پرتگال، ہالینڈ،سمیت تمام ممالک میں گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی گئی ہیں ۔یورپین ممالک میں گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کرنے سے پاکستان کے ساتھ 3 گھنٹے کا فرق رہ گیا ہے ۔یورپ اب پاکستان سے تین پیچھے ہو گیا ہے ۔یورپ کا ٹائم مارچ کے آخری اتوار کو صبح 2 بجے آگے کر دیا جاتا ہے۔