رانی پور،منتخب قیادت کی طویل گمشدگی،عوام نے علامتی نماز جنازہ پڑھ دی

March 30, 2020

رانی پور(نامہ نگار)سوئی گیس کے علاقے میں لاک ڈاؤن میں شہریوں کا انوکھا احتجاج ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق حلقے کے ایم این اے،ایم پی اے،ضلع چیرمین،مقامی چیئرمین اور منتخب عوامی نمائندگان سمیت مقامی قیادت کی عرصہ دراز سے گمشدگی پر غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی موجودہ ملکی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے نماز جنازہ کی صفوں میں ایک میٹر کا فاصلہ رکھا گیا جو ووٹ لینے کے بعد پلٹ کر نہیں آئے ان کی نماز جنازہ ادا کی جا رہی ہے لاک ڈاؤن کے متاثرین کے لئے ملنے والے فنڈز اوپر ہی اوپر ہڑپ کئے جا رہے ہیں نہ کسی کو ماسک ملا ہے اور نہ راشن بیگ ملا ہے شہریوں نے وزیراعلیٰ سندھ اور ضلعی انتظامیہ سے راشن دے کر مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ اور لاک ڈائون کے باعث متاثرین کے لئے ملنے والے فنڈز سمیت دیگر اشیاء ضروریات زندگی کو ہڑپ کرنے کے لئے مقامی منتخب عوامی نمائندگان کرپشن وائرس بن چکے ہیں چھ روز سے اپنے گھروں میں قید عوام کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں عوام موجودہ وقت میں شدید ذہنی اذیت کا شکار ہو رہی ہے سندہ حکومت نے اگر لاک ڈاؤن متاثرین کو ریلیف فراہم نہیں کیا تو دیگر سنگین مسائل جنم لے سکتے ہیں۔