حکومت کو شریعت اور دین سے ٹکرانے کی اجازت نہیں دیں گے،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

March 30, 2020

لاہور(وقائع نگار خصوصی ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنمائوں مولانا عزیزالرحمن ثانی ، مولانا عبدالنعیم، پیررضوان نفیس، مولانا علیم الدین شاکر، قاری جمیل الرحمن اختر، قاری محمداقبال نے ملک بھر میں علماء کی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا حکومت کو مذہبی طبقے سے دشمنی مہنگی پڑے گی۔حکومت کو شریعت اور دین سے ٹکرانے کی اجازت نہیں دیں گے۔کیا حکومتی رٹ صرف مساجد اور علماء تک محدود ہے ۔نازک وقت میں حکومتی بے تدبیری سے قومی کاز کو خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔علماء نے کارونا وائرس کے خلاف جرات مندانہ کردار ادا کیا ہے۔دینی طبقے نے مدارس بند کرکے سب سے پہلے حکومت سے عملی تعاون کیا ۔ نماز جمعہ پر پابندی ناقابل قبول ہے۔ ایوان صدر سے جاری اعلامیے پر تمام مکاتب فکر کے علماء نے اتفاق کیا۔جس کے مطابق مساجد بند نہیں ہونگی اور مختصر افراد کے ساتھ نماز جاری رہے گی مگر حکومت کی طرف سے علماء ومشائخ اور امام و خطیب حضرات کی گرفتاریاں اور مقدمات سمجھ سے بالا تر ہیں ۔