ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجرسنگھ کی کارکردگی رپورٹ

March 30, 2020

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹرسے)ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گذشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ امن و امان کے قیام اور عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنے کے لیے عملی اقدامات کئے گئے۔ کورونا وائرس سے بچاو اور آگاہی بارے سیمینار کا انعقاد کیا گیاجس میں میوہسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر عارف رشید نے دوران ڈیوٹی حفاظتی اقدامات بارے لیکچر دیا۔انہوں نے پولیس افسران و جوانوں کوکورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظر لاوارث میت کو منتقل کرنے اور دفنانے کے دوران حفاظتی انتظامات بارے آگاہی دی ۔کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ کرنے والے ڈاکٹرز ،نرسزاور پیرا میڈیکل اسٹاف کو مختلف ہسپتالوں میں سلامی دی گئی۔پولیس جوانوں کو کورونا وائرس سے بچاوکیلئے پولیس لائنز میں جراثیم کش ادویات کا سپرے کروایا گیا۔سپرے بیرکس، دفاتر، میٹنگ ہال، لائبریری اور ہوسٹل میں کروایا گیا۔پولیس لائنز میں داخل ہونے والے تمام افراد کا تھرمل گن کے ذریعے ٹمپریچر چیک کیا جا رہا ہے۔قرنطینہ سنٹرز سمیت دیگر اہم سکیورٹی پوائنٹس پر روزانہ 74 سے زائد پلاٹون روانہ کی گئیں۔دفعہ 144 اور جزوی لاک ڈاون پر عملدرآمد کیلئے شہر کی مختلف شاہراہوں اور داخلی و خارجی ناکہ جات پر روزانہ کی بنیاد پر 300 سے زائد اہلکارڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔