کورونامریضوں کوگھروں میں ہیآئسولیشن میں رہنے دیں، مونس الٰہی

March 30, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی)رہنما مسلم لیگ( ق ) مونس الٰہی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کو چاہیے کہ وہ کورونا وائرس کے مریضوں کو ان کے گھروں میں ہی آئسولیشن میں رہنے کی اجازت دے۔ انہوں نے عالمی وباء کورونا وائرس سے متعلق اپنے ایک بیان میں حکومت پنجاب کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کورونا وائرس کے متاثرین کو ان کے گھروں میں ہی آئسولیشن میں رہنے کی اجازت دے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کورونا کے مریض میں جب سنگین علامات دکھائی دیں تو ہی انہیں ہسپتالوں میں منتقل کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے افراد گھروں سے زبردستی لے جائے جانے کے خوف سے ٹیسٹ نہیں کرا رہے ہیں۔