عمر اکمل کا نوٹس آف چارج چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ

March 30, 2020

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل کی جانب سے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر ملنے والے نوٹس آف چارج کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی بلے باز عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر کم سے کم سزا کا سامنا ہے، معاملہ اینٹی کرپشن ٹریبونل میں جانے کی بجائے ایگریڈ سینکشنز کے تحت نپٹایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق عمراکمل نے رابطوں اور پیشکشوں کے بارے میں پی سی بی کو بروقت آگاہ نہ کرنے کی غلطی کو تسیلم کیا ہے، عمر اکمل کے نوٹس آف چارج کا جواب پی سی بی کو بھجوا دیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ عمر اکمل کو 17 مارچ کو نوٹس جاری کیا گیا 31 مارچ تک جواب جمع کرا سکتے تھے، پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ 4 . 4 . 2 کی دو بار خلاف ورزی پر چارج کیا گیا تھا ، پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ فکسنگ کے لیے رابطوں اور پیشکشو ں کے بارے میں بروقت نہ بتانے پر چارچ کیا گیا تھا ۔

اینٹی کرپشن کوڈ کے مطابق خلاف ورزی کی سزا کم سے کم چھ ماہ سے تاحیات پابندی ہے۔