جنوبی وزیرستان میں کورونا کا کوئی کیس نہیں، ڈپٹی کمشنر

March 30, 2020

ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان حمیداللہ خٹک نے کہا ہے کہ ضلع میں اب تک کورونا کا کوئی کیس نہیں آیا تاہم 4 مشتبہ افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

جنوبی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر حمید اللہ خٹک نے جیو نیوز کو بتایا کہ ضلع میں مشتبہ کیسز کی تعداد 6 تھی جن میں سے 2 مشتبہ کیسز کی کورونا رپورٹ منفی آئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ جنوبی وزیرستان میں 7 قرنطینہ سینٹر اور آئسولیشن وارڈز قائم کیے گئے ہیں جبکہ لاک ڈاؤن کے آٹھویں روز تجارتی مراکز بند ہیں تاہم اشیائے خوردونوش اور ادویات کی دکانیں کھلی ہیں۔