فاصلہ رکھو، ایس ایچ او چیمہ کا حکم ہے، ماہرہ خان

March 30, 2020

معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی فلم ’سپر اسٹار‘ کی ایک جھلک کے ذریعے کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی دی ہے۔

گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے ساتھ موجود دو لوگوں کو فاصلہ رکھنے کا کہہ ر ہی ہیں۔

ماہرہ خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں اُنہوں نے پولیس اہلکار کی وردی زیب تن کی ہوئی ہے۔

اداکارہ نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ’فاصلہ رکھو، یہ ایس ایچ او چیمہ کا حکم ہے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’یہ تصویر فلم سُپر اسٹار کے سیٹ کی ہے جس کو میں بہت یاد کر رہی ہوں۔‘

ماہرہ خان کی اِس پوسٹ پر پاکستان کے معروف میک اپ آرٹسٹ عدنان انصاری نے مزاحیہ انداز میں کمنٹکرتے ہوئے لکھا کہ ’ارے بچاؤ یہی تو ہیں جو آج کل سب کی پٹائی لگا رہی ہیں۔‘

عدنان انصاری نے اپنے کمنٹ میں ہیش ٹیگ StayHome بھی استعمال کیا۔