لاک ڈاؤن سے بہت فائدہ ہوا، وزیر صحت پنجاب

March 31, 2020

ڈاکٹر یاسمین راشد کیجیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہمیں بہت زیادہ فائدہ ہوا ہے، مریضوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ آہستہ ہوجائے گا، اگلے پانچ روز میں صورتحال دیکھ کر لاک ڈاؤن بڑھانے کا فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 15 اپریل تک ملک میں کورونا کے حوالے سے صورتحال واضح ہو جائے گی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ لاہور میں کورونا کے علاج کے لیے 3 اور راولپنڈی میں ایک اسپتال کو مخصوص کررہے ہیں جبکہ بہاولپور اور مظفر گڑھ میں بھی کورونا کے علاج کے لیے اسپتالوں کو مخصوص کردیا ہے۔

وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ تبلیغی اجتماع میں جانے والوں کو خود کو آئسولیٹ کرنا چاہئے کیوں کہ 50 ارکان میں سے 27 کے ٹیسٹ مثبت آنا تشویش ناک ہے۔