مستحقین کو راشن کی شفاف ترسیل ممکن بنائی جائے، سردار عبدالرحیم

March 31, 2020

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سکریٹری اور جی ڈی اے کے انفارمیشن سیکریٹری سردار عبد الرحیم نے وزیراعلی ٰسندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیکر قومی موقف قائم کیا جائے،سردار عبد الرحیم نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت اندھا بانٹے ریوڑیاں اپنوں میں کی پالیسی پر گامزن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام صورتحال کے باوجود راشن کی ترسیل شفافیت کے ساتھ ممکن بنائی جائے ، لاک ڈاؤن کو ایک ہفتے سے زیادہ دن گزر گئے مگر ابھی تک سندھ حکومت یہ تعین نہیں کر سکی ہے کہ راشن کی تقسیم کس طرح کی جائے۔