شہباز شریف کا پروپیگنڈا کورونا سے زیادہ خطرناک ہے: فیاض الحسن چوہان

March 31, 2020

پنجاب کے وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کا زہریلا پروپیگنڈا وائرس کورونا وائرس سے زیادہ خطرناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ بزدار حکومت نے شہباز شریف کو کھلے دل کے ساتھ خوش آمدید کہا تھا، شہباز شریف نے وفاقی و صوبائی حکومت کیخلاف گلی محلے کی سیاست شروع کر دی۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ لگتا ہے شہباز شریف پنجاب میں یورپ اور امریکا کی طرز کے اسپتال چھوڑ گئے تھے، شہباز شریف ایسے تنقید کر رہے ہیں جیسے آپ ایک لاکھ وینٹی لیٹرز چھوڑ گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سے گزارش ہے اس کڑے وقت میں مثبت کردار ادا کریں۔