1200 ارب روپے کے ریلیف پیکج کی منظوری

March 31, 2020


وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کے لیے 1200 ارب روپے کے ریلیف پیکج کی منظوری دے دی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، کابینہ کی جانب سے 1200 ارب روپے کے ریلیف پیکج کی منظوری د یتے ہوئے کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی گئی ۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی، اجلاس کے دوران ایکسپورٹرز کا مال روکے جانے کے معاملے پر بھی بحث کی ہوئی۔

وزیراعظم عمرانخان کی جانب سے ایکسپورٹرز کا مال روکے جانے کی اطلاعات کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایات جاری کی گئیں کہ گڈذ ٹرانسپورٹ سمیت ایکسپورٹرز کا مال نہیں روکا جانا چاہیے۔

اجلاس کے دوران کابینہ ارکان کا کہنا تھا کہ ٹرک اڈوں پر ہوٹل بند ہیں، ڈرائیورز کچھ کھا پی نہیں سکتے، کابینہ اراکین کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کے لیے مخصوص ڈھابہ ہوٹلز کھولے جانے کی تجویز بھی پیش کی گئی ۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران مراد سعید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے بر وقت اور درست اقدامات کو نمایاں انداز میں پیش نہیں کیا جاتا۔

ذرائع کے مطابق فیصل واؤڈا نے اجلاس کے دوران کہا کہ وزیراعظم عمرا ن خان کی ہدایات کے باوجود تاحال عمل درآمد نہیں ہوا۔