اسپین نے چینی کوروناوائرس کٹس واپس کردیں

March 31, 2020

اسپین نے درست معلومات نہ دینے پر چین کی 50 ہزار سے زائد کوروناوائرس کٹس واپس کردیں۔

ہسپانوی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ چین کی ٹیسٹنگ کٹس صرف 30 فیصد معلومات دے سکتی ہیں، لہٰذا چین سے لائی گئی ٹیسٹ کٹس واپس کی جائیں گی۔

ہسپانوی وزارت صحت نے مزید کہا کہ ٹیسٹ کٹس اسپین میں ایک سپلائی کمپنی سے خریدی گئی تھیں۔ چینی کٹس کو کم حساسیت ریٹ پر مسترد کیا گیا۔