خیبرپختونخوا: احساس پروگرام کے تحت ریٹیل شاپس کو کام کی اجازت

March 31, 2020

خیبرپختونخوا حکومت نے احساس کفالت پروگرام کے تحت رقم کی فراہمی کے لیے ریٹیل شاپس کو کام کی اجازت دے دی۔

خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق احساس کفالت پروگرام کے تحت رقم کی فراہمی کے لیے ریٹیل شاپس کو کام کی اجازت ہوگی اور متعلقہ جگہوں پر رقم کے حصول کے لیے آنے والے تین فٹ کی دوری پر کھڑے ہونگے۔

ریٹیل شاپس پر رقم کے حصول کے بعد ہاتھوں پر ہینڈ سینیٹائرز کا استعمال کیا جائے گا جبکہ شاپس پر ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے گریز کیا جائیگا۔

اعلامیہ کے مطابق متعلقہ جگہوں پر پانچ سے زیادہ افراد کے جمع ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ رقم کی تقسیم کے لیے استعمال ہونے والی جگہ، آلات و دیگر اشیاء کو روزانہ کی بنیاد پر صاف اور سینیٹائز کیا جائیگا۔