امریکا اور اسپین میں کورونا وائرس سے اموات میں ریکارڈ اضافہ

March 31, 2020

امریکا اور اسپین میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے۔ امریکا میں 540 نئی اموات کے بعد کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر گئیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 63 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ ادھر اسپین میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 849 نئی اموات ہوئی ہیں۔

اس طرح وہاں اب اس وائرس سے مجموعی طور پر ہلاک ہونے والوں کی تعداد8189 ہوگئی ہے۔

خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ اسپین میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 94 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

ادھر یورپی ملک بیلاروس میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔