راجہ افضل خان ایم پی سے والدہ کی وفات پر تعزیت

April 01, 2020

بری (خورشید حمید) ممبرپارلیمنٹ راجہ افضل خان کی والدہ کے انتقال پر کمیونٹی کی مختلف شخصیات نے ان سےاظہار تعزیت کیا ہے۔ ان میں مسلم کانفرنس برطانیہ کے سرپرست اعلیٰ چوہدری بشیر رٹوی، راجہ نواز خان، راجہ ضیاءالحق، راجہ فیاض خان، کونسلر تیمور طارق، کونسلر شاہینہ ہارون، راجہ ہارون، ارشد محمود غازی، راجہ اسلم خان، راجہ ارشاد خان، حفیظ انجم، سید نوید شاہ کے علاوہ دیگر کمیونٹی رہنما شامل ہیں، جنہوں نے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔