ضلع میرپورخاص میں گندم کی سرکاری خریداری،22 مراکز قائم

April 01, 2020

ڈگری( نامہ نگار) ڈگری سمیت ضلع بھر میں گندم کی سرکاری سطح پر خریداری کا آغاز کردیا گیا۔ ضلع میں گندم کی خریداری کےلئے 22 مراکز قائم کرکے آباد گاروں میں باردانے کی تقسیم بھی شروع کردی گئی ہے۔ ضلع میرپورخاص میں گندم کی نئی فصل کی سرکاری خریداری شروع کردی گئی ہے۔ ضلع بھر میں 22 خریدای مراکز قائم کرکے آباد گاروں سے 1400 سو رو پے فی من سرکاری طور پر گندم خریدی جائے گی۔ اس سلسلے میں ضلعی فوڈ کنڑولر میر علی محمد تالپور نے بتایا کہ بار دانہ اور دیگر ضروری سامان مختلف خریداری مراکز پر پہنچا دیا گیا ہے۔ اور گندم کی سرکاری خریداری کا عمل شروع کردیا گیا ۔ آباد گاروں کو انکی گندم کی رقم حکومت کی پالیسی کے تحت نپشنل بینک کے ذریعے ادا کی جائے گی۔