افغان حکومت نے طالبان قیدیوں کی رہائی موخر کردی

April 01, 2020

کابل (اے پی پی) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان قیدیوں کی رہائی کا معاملہ موخر کر دیا گیا ہے۔ قیدیوں کی رہائی کا تبادلہ منگل کو کیا جانا تھا لیکن طالبان کا کوئی وفد کابل نہیں پہنچ سکا جس کے باعث اس پر عملدرآمد روک دیا گیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جاوید فیصل نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ افغان حکومت اور طالبان وفد کے درمیان اتوار کو وڈیو کانفرنس کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا کہ طالبان کی ٹیم مزید تکنیکی گفتگو کے لیے دارالحکومت کابل پہنچے گی لیکن ان کی ٹیم کابل نہیں پہنچ سکی۔