پنجگور، ایران بارڈر کورونا کے پیش نظر مکمل سیل

April 01, 2020

پنجگور ( این این آئی) پنجگور ایران بارڈر کوکورونا کے پیش نظر مکمل سیل کردیا گیا ہے، سیکورٹی ذرائع کے مطابق بارڈر کو کورونا وائرس کے پیش نظر سیل کردیا گیا ہے اور ایران سے پنجگور میں آمدو رفت کا سلسلہ بھی بند ہوچکا ہے عوام کو چاہئے کہ احتیاطی تدابیر کے پیش نظر حکومتی فیصلوں کا احترام کریں تاکہ کورونا کی وبا سے عوام کا تحفظ یقینی ہوسکے۔