امدادی پیکج کی تقسیم کی مہم شروعکردی گئی ہے،محمود الرشید

April 01, 2020

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید کی زیر نگرانی عمر بلاک علامہ اقبال ٹاؤن میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کلورین ملے محلول کے سپرے اورسڑکوں کی دھلائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔میاں محمود الرشید نے کہا کہ پنجاب حکومت نے مستحقین کے لیے بہترین امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔امدادی پیکج کی تقسیم کی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ امدادی پیکج سے 25 لاکھ خاندان مستفید ہونگے۔مستحقین اپنا آئی ڈی کارڈ نمبر حکومت کی جانب سے دیئے گئے نمبر پر بھیجیں۔