بلوچستان میں ڈسٹرکٹ فوڈ سیکورٹی کمیٹیاں قائم

April 01, 2020

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان میں ڈسٹرکٹ فوڈ سیکورٹی کمیٹیاں قائم کر دی گئیں۔ اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک اور ڈپٹی ڈائریکٹر محنت وافرادی قوت ممبر ہونگے کمیٹی ضلع میں دستیاب خوردنی اشیا کا ڈیٹا مرتب کرینگی کمیٹی حکومتی فوڈ پیکج کے لئے مستحق افراد کی نشاندہی اور مسحقین میں حکومتی فوڈ پیکج تقسیم کرینگی ۔