کورونا، ٹیبل ٹینس ڈےگھروں میں ہی منانے کی درخواست

April 01, 2020


عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر قومی ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کی جانب سے گھروں میں ہی رہتے ہوئے ٹیبل ٹینس ڈے منانے کی درخواست کی گئی ہے۔

پاکستان کی طرح دنیا بھر میں ورلڈ ٹیبل ٹینس ڈے 6 اپریل کو منایا جا رہا ہے جس پر کھلاڑیوں کی جانب سے عوام کو درخواست کی گئی ہے کہ ٹیبل ٹینس کھیلنے کے شوقین گھروں میں ہی اپنی وڈیوز بنائیں اور دنیا کو سوشل میڈیا کے زریعے دکھائیں۔

کھلاڑی کا کہنا ہے کہ موجودہ صورت حال میں ہمیں گھروں میں رہتے ہو ئے ٹیبل ٹینس کھیلنا ہے۔

ٹیبل ٹینس کھلاڑی نیشنل جونئیر چیمپئین پرنیازمان کا کہنا ہے کہ گھروں میں کھیل کر یہ پیغام دیا جا سکتا ہے کہ ان دنوں گھر میں ہی رہنا ضروری ہے، فیملی کے ساتھ یا انفرادی طور پر کھیلنے کی ویڈیوز بنا کر دنیا کو بتائیں کہ آپ گھر پر ہیں۔

دوسری جانب انٹر نیشنل کھلاڑی کاشف رزاق نے کہا ہے کہ ورلڈ ٹیبل ٹینس ڈے کا یہی پیغام ہے کہ گھروں میں رہیں محفوظ رہیں۔

پاکستانی ٹیبل ٹینس ٹیم کی کوچ صبا وارث نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کھلاڑیوں کو ترغیب دے رہے ہیں کہ گھروں میں ٹریننگ کریں۔