عوام کیلئے مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں، گورنر پنجاب

April 01, 2020

گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ عوام کی حفاظت کے لیے حکومت کو مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں، کورونا سے بچاؤ کے لیے عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے حکومت کا ساتھ دیں۔

ایک بیان میں گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ سماجی میل جول میں فاصلے رکھ کر کورونا وائرس کی وبا کو شکست دینا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ غریبوں کو راشن کی فراہمی کے لیے روڈ میپ تیار کیا گیا ہے، حکومت غریب طبقے کو راشن کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

چوہدری سرور نے مزید کہا کہ یہ وقت تنقید کا نہیں قوم کی حفاظت اور مستحق طبقے کی مدد کرنے کا ہے، تمام سیاسی جماعتیں اور مخیر حضرات ضرورت مندوں کا بھی ساتھ دیں۔

یہ بھی پڑھیئے: مخالفین 2023ء تک آرام کریں، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کی وباء سے بچاؤ ہدایات کے مطابق اپنی حفاظت سے ہی ممکن ہے، عوام گھر میں بیٹھ کر ٹیلی میڈیسن کی سہولت سے مستفید ہوں، اسپتال جانے سے بھی گریز کریں۔