• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور کہتے ہیں کہ مخالفین توانائیاں ضائع نہ کریں، 2023ء تک آرام کریں۔

لاہور میں صوبائی وزراء اور وائس چیئرمین اوورسیز کمیشن پنجاب نے گورنر پنجاب سے ملاقات کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں عوامی نہیں ذاتی ایجنڈا لے کر چل رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم احتساب کے اصولی مؤقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، ماضی کے حکمراں غریب کا نہیں صرف اپنا سوچتے رہے ہیں۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ اپوزیشن میں کسی کے متحرک ہونے سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، عمران خان عوامی ریلیف کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: مریم نواز کا نام ECL سے نہیں نکالا جائے گا، غلام سرور

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم عوام کو صحت کا تحفظ اور تمام بنیادی سہولتیں یقینی بنائیں گے، کامیاب معاشی حکومتی پالیسیوں سے ملک درست سمت میں گامزن ہے۔

تازہ ترین