آپ آف لائن ہیں
منگل4؍صفر المظفّر 1442ھ 22؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

اپوزیشن کورونا پر سیاست نہ کرے، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کہتے ہیں کہ اپوزیشن جماعتیں کورونا وائرس کے ایشو پر سیاست نہ کریں۔

ایک بیان میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ یہ وقت ملک میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ملک و قوم کو متحد کرنے کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس اگر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تجاویز ہیں تو وہ ضرور دیں، سیاست کے لیے ساری زندگی پڑی ہے۔

چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف اپوزیشن کو مثبت رول ادا کرنا چاہیے، عوام اٹلی جیسے حالات سے بچنے کے لیے گھروں میں ہی رہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: چوہدری سرور کے عشائیے میں جہانگیر ترین شریک نہ ہوئے

گورنر پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ غریبوں کو مفت راشن فراہم کرنے کے لیے بھر پور اقدامات کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید