لاک ڈاؤن، حرا مانی نے متاثرین میں راشن تقسیم کیا

April 01, 2020

معروف پاکستانی اداکارہ حرا مانی لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے غریب افراد کی مدد کے لیے میدان میں آگئیں اور متاثرین میں راشن تقسیم کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ یہ راشن چوتھی بار غریب افراد میں تقسیم کیا جارہا ہے جو میری خود کی محنت ہے۔


اداکارہ نے اپنے مداحوں سمیت دیگر افراد سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی ان کی ٹیم کا حصہ بنیں اور روزانہ کی بنیاد پر دیہاڑی کمانے والے افراد اور مستحقین تک راشن پہنچانے میں مدد فراہم کریں۔