فلوریڈا میں خطرناک پانی کے بگولوں کی ویڈیو وائرل

April 01, 2020


امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل پر خطرناک پانی کے بگولوں کی ویڈیو آن لائن مقبول ہو گئی۔

امریکی ریاست فلوریڈاکے ساحل پر خطرناک طوفانی بگولے زمین سے آسمان تک پانی اور ہوا کےدائرے میں گھومتے دکھائی دیئے۔

پانی میں گرد و غبار کے اس طوفان کو ساحل کنارے سے دیکھنے والے افراد خوفزدہ ہوگئے جبکہ موبائل کیم سے ریکارڈ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پانی کے بگولوں کے ساتھ آسمان بھی مکمل تاریکی میں ڈوب گیا۔

سیکڑوں فٹ بلند طوفانی سمندری بگولوں کی ویڈیو آن لائن ہزاروں بار دیکھی جا چکی ہے۔