گڑھی خیرو:تبلیغی جماعت کی موجودگی اور مشتبہ مریضوں کی اطلاع پر اسکریننگ

April 02, 2020

گڑھی خیرو (نامہ نگار) تبلیغی جماعت کے کارکنان اور مشتبہ مریضوں کی اطلاعات پر میڈیکل ٹیم نے پہنچ کر اسکریننگ کے بعد کلیئر قرار دے دیا، 14 دن مسجد میں قرنطینہ میں رہنے کا مشورہ، دوداپور، میرانپور، اور تاجو دیرو تھانوں کی حدود میں مختلف دیہات میں 42کے قریب تبلیغی جماعت کے کارکنان کی موجودگی اور مشتبہ مریضوں کے اطلاعات پر انتظامیہ اور پولیس کی دوڑیں لگ گئیں، اسٹنٹ مختیارکار سرفراز احمد بروھی کی زیرِ قیادت ڈاکٹرز کی تین رکنی میڈیکل ٹیم نے گوٹھ میر لیاقت بروھی، مولا بخش بروھی، میرانپور،اور گلاب ماڑی پہنچ کر تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے 42 سے زائد کارکنان کی اسکریننگ ٹیسٹ لینے کے بعد تمام افراد کو کلیئر قرار دے دیا، اور انہیں 14روز تک متعلقہ مساجد میں احتیاطی تدابیر کے طور پر قرنطینہ میں رہنے کا مشورہ دیا، اسسٹنٹ مختیارکار سرفراز بروہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ الحمد اللہ کورنا وائرس کے حوالے سے تعلقہ گڑھی خیرو کی صورتحال ابھی تک تسلی بخش ہے اور یہاں کوئی بھی مثبت مریض ظاہر نہیں ہوا۔