پنجاب پولیس کے 123سب انسپکٹروں کی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی

April 02, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پنجاب پولیس کے123سب انسپکٹروں کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی گئی۔ ترقی پانے والوں میںراولپنڈی کے 13 سب انسپکٹربھی شامل ہیں ۔آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں پروموشن بورڈ کا اجلاس ہواجسمیں صوبہبھر میں تعینات853سب انسپکٹروں کی ترقیکے کیسز زیر غور آئے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابقسنیارٹی اور بہترین ریکارڈ کے حامل 123سب انسپکٹروں کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی گئی۔ترقی پانے والوں میں راولپنڈی کے علاوہ لاہور کے 25، ملتان کے 19،گوجرانوالہ کے 16، سرگودھا کے 14،بہاولپور کے 11، شیخوپورہ کے 11،ساہیوال کے 7، فیصل آباد کے5 اورڈی جی خان کے 2سب انسپکٹرزشامل ہیں۔