محکمہ پولیس میں ترقی

April 02, 2020

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)محکمہ پولیس کی پرموشن کمیٹی کی سفارش پر سپرنٹنڈنٹ خادم حسین کو اسسٹنٹ ڈائریکٹرکے عہد ے پر ترقی دے دی اعلامیہ کے مطابق ڈیپارٹمنٹ پرموشن کمیٹی کی سفارش اور انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان کی پیشگی منظوری کے بعد خادم حسین سپرنٹنڈنٹ (بی پی ایس 17-) کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی پی ایس 17-کے عہد ے پر ترقی دے دی گئی ہے۔