فرانس، کورونا سے ایک روز میں 509 افراد ہلاک

April 02, 2020

فرانس میں کورونا وائرس قابو سے باہر ہو گیا، گزشتہ روز کورونا سے 509 افراد ہلاک ہوگئے۔

فرانس کی حکومت نے خصوصی ٹرینوں کا انتظام کرکے ہنگامی بنیادوں پر مریضوں کو دور دراز علاقوں اور جرمنی کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا، فرانس میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 4032 تک جاپہنچی۔

حکومت نے لاک ڈاون مزید سخت کرتے ہوئے جرمانہ کی شرح دو سو فیصد بڑھا دیا، اسپتالوں میں ڈاکٹر پیرا میڈیکل اسٹاف دن رات ایک کرکے ایک لمحہ ضائع کئے بغیر مریضوں کی دیکھ بھال کررہے ہیں جن میں پاکستانی بھی شامل ہیں۔

24،639 افراد کے کورونا مثبت ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جو فرانس کے مختلف اسپتالوں میں داخل ہیں، فرانس میں اس وقت 6،017 افراد اسپتالوں کی انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں۔

گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل آف ہیلتھ جیروم سالومون نے اعلان کیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فرانسیسی اسپتالوں میں 509 مریض کورونا وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں، جس سے اس وبا کے آغاز سے اب تک 4032 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔