تہران : کورونا وائرس متاثرین سےاظہارِ یکجہتی

April 02, 2020

کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے اور متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ایران کے دارالحکومت تہران کا آزادی ٹاور روشن کردیا گیا۔

کورونا وائرس نے جس تیزی سے عالمی وبا کی شکل اختیار کی ہے اس سے دنیا کے مختلف ممالک میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں متاثر ہو چکے ہیں، اس خطرناک وبا نے جہاں عالمی دنیا کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے وہیں دنیا بھر سے چین، ایران،فرانس،امریکا، اٹلی، اسپین اور دیگر ممالک میں موجود کورونا متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کیا جا ر ہے۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس سے 203ممالک متاثر ہوچکے ہیں جس میں 47ہزار2سو51 اموات اور9لاکھ36ہزار 4سو36متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 1لاکھ 94ہزار5سو685 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں