چین میں کورونا کے 5 انتہائی بیمار مریض پلازما کی منتقلی سے صحت مند

April 02, 2020

چین میں کورونا کے 5 انتہائی بیمار مریض پلازما کی منتقلی سے صحت مند

چین میں کورونا وائرس سے انتہائی متاثرہ 5 مریضوں کو اسی وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کے پلازما سے صحتیاب کردیا گیا۔

غیر ملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق جن مریضوں کو پلازما لگایا گیا ان کی حالت اتنی خراب تھی اور وہ وینٹی لیٹر پر تھے۔

ان پانچ میں سے تین مریضوں کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا، جبکہ دو کی حالت بھی بہتر ہے۔

یہ تحقیق شین ژن شہر کے اسپتال میں بیس جنوری سے 25 مارچ کے دوران کی گئی۔

امریکا کی میری لینڈ یونیورسٹی کے ماہر امراض انفیکشن ڈاکٹر فہیم یونس نے بتایا ہے کہ امریکا میں ان کے زیرِ علاج صحت یاب ہونے والا ایک مریض اپنا پلازما عطیہ کرنا چاہتا ہے۔

پاکستان نے بھی کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے ’پیسیو امیونائزیشن‘ کی منظوری دے رکھی ہے۔

’پیسیو امیونائزیشن‘ ڈیڑھ سو سال پرانا طریقہ ہے جو ویکسین کی تیاری تک مخلتف ممالک میں کورونا کے مریضوں پر استعمال کیا جارہا ہے۔