پاکستان میں پھنسے غیرملکیوں کو لینے مصری طیارہ کراچی پہنچ گیا

April 02, 2020

پاکستان میں پھنسے غیر ملکیوں کو لینے کے لیے مصر کا مسافر طیارہ کراچی پہنچ گیا۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق مصری ایئرلائن کی خصوصی ایم ایس 3201 کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی ہے۔

خصوصی پرواز میں کراچی سے سفارتی عملے اور امریکیوں سمیت 109 مسافر سوار ہو رہے ہیں، کراچی سے ٹیک آف کے بعد مصری طیارہ اسلام آباد جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مصر کے لیے اسلام آباد سے 63 مسافر اس پرواز میں سوار ہوں گے۔

ذرائع سول ایوی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ خصوصی پرواز 172 مسافروں کو لے کر اسلام آباد قاہرہ روانہ ہوگی۔