برمنگھم کے معروف بزنس مین حاجی محمد ریاض کورونا سےوفات پا گئے

April 03, 2020

برمنگھم (آصف محمود براہٹلوی) برمنگھم کے معروف بزنس مین حاجی محمد ریاض گزشتہ روز کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ حاجی محمد ریاض اپنے انتقال سےتین دن پہلے تک اپنی دوکان پر بیٹھے کام کر رہے تھے اس دوران ان کو کسی کسٹمر سے کورونا وائرس لگ گیا، دو دن ہسپتال میں گزرنے کے بعد شکست نہ ماننے والا محمد ریاض موت کے ہاتھوں شکست کھا گئے۔