ماہرہ خان کا وزیراعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ کا عہد

April 03, 2020

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان بھی کورونا سے متاثر لوگوں کی مدد کے لیے آگے بڑھ گئی۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ شئیرکی جس میں اداکرہ نے بتایا کہ میں یہ عہد کرتی ہوں کہ میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام اور لوگوں کی امداد کے لیے قائم کیے گئے ریلیف فنڈ میں عطیہ دونگی۔واضح رہےکہ وزیراعظم پاکستان کی اپیل کے حوالے سے معروف سیلیبریٹی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ جسکی جتنی بھی حیثیت اسکے دینے سے فرق پڑیگا اور اس جنگ میں ہم سب خلوص نیت کے ساتھ عطیہ کرینگے، انشا اللہ ۔