پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال

April 03, 2020

پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال

لاہور( این این آئی )پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کا فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال ہونے کے بعدکینیڈین حکومت کی درخواست پر پی آئی اے کی دو خصوصی پروازیں ٹورنٹو روانہ ہو گئیں ۔ لاہور سے پی کے 789اوراور کراچی سے پی کے 781کے ذریعے 600 مسافرروانہ ہوئے ۔ ترجمان کے مطابق روانگی سے قبل مسافروں کی جامع اسکریننگ اور ان کے سامان سمیت ڈس انفیکشن کی گئی ،دونوں پروازوں کے لئے اٹھائے جانے والے حفاظتی اقدامات بین الاقوامی معیار سے بہت زیادہ بڑھ کر ہیں ۔