شہباز شریف نے میری تجویز پر دیگر جماعتوں سے مشاورت کی، فضل الرحمٰن

April 03, 2020

شہباز شریف نے میری تجویز پر دیگر جماعتوں سے مشاورت کی

لاہور (این این آئی) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمٰن نے کہاہے کہ شہباز شریف نے میری تجویز پر دیگر جماعتوں سے مشاورت کی ، نگراں کمیٹی نہ بنائی گئی تو شامل نہیں ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے کورونا صورتحال پر بات چیت کی۔