ضلع کچہری میں قائم وکیل کےچیمبر میں آگ‘ ریکارڈ جل گیا

April 03, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر)سینئر قانون دان ندیم احمد تارڑ کے ضلع کچہری میں قائم چیمبر میں آگ لگ گئی۔ جس سے ہائیکورٹ، اور سپریم کورٹ میں زیر سماعت اور فیصلہ شدہ کیسز کا ڈیٹا جل گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی نے مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگائی ہے اس لیے معاملے کی انکوائری ہونی چاہیے۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ بار عہدیداران کا کہنا ہے کہ معاملے کی انکوائری شروع کردی ہے ۔