اینگرو گروپ کا کورونا سے نمٹنے کیلئے ایک ارب کا عطیہ

April 03, 2020


اینگرو گروپ کے چیئرمین اور معروف صنعتکار حسین داؤد نے کورونا کی وباء سے نمٹنے کیلئے ایک ارب روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایک اعلامیے کے مطابق ایک ارب روپے کی رقم قلیل اور طویل مدتی مقاصد کے لیے استعمال ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق حسین داؤد کا کہنا ہے کہ جب قوم کو ضرورت ہو ایسے میں خدمت ضروری ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بیک وقت مختلف شعبوں پر کام کرنا ہوگا اور میرا کاروباری گروپ اس بیماری کو روکنے، تشخیص کے علاوہ ڈاکٹرز اور دیگر فرنٹ لائن ورکرز کی حفاظت پر کام کرے گا۔