موبائل فون 47برس کا ہوگیا

April 03, 2020


مواصلاتی رابطے کو جدید اور سہل بنانے والی سائنسی ایجاد موبائل فون آج47برس کا ہوگیا۔

3اپریل 1973کوپہلا موبائل ایجاد کرنے والے موبائل کمپنی کے سائنسدان نے اس موبائل سے اپنی اہلیہ کو پہلا فون کیا تھا۔

ساڑھے تین کلوگرام وزنی پہلے موبائل فون سے صرف 20منٹ بات چیت کرنے کی سہولت متعارف کروائی گئی۔

انسانوں کے درمیان آسان رابطے اور کہیں بھی کسی بھی جگہ فوری رابطے کا نظام متعارف کروانے والی اس جدید نے 4دہائیوں میں جدت کے کئی روپ لیے اور انسانی زندگیوں کو آسان سے آسان تر بناتا گیا۔