حکومت ڈیم فنڈ کورونا ریلیف کیلئے استعمال کرے، وسیم کیانی

April 04, 2020

بلیک برن (مظہر چوہدری )حکومت پاکستان ڈیم کی مد میں اکٹھی کی ہوئی رقم کو فوری استعمال کرتے ہوئے عوام کو ریلیف دے۔بلوچستان میں ترجیحی بنیاد پر کام کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار راجہ وسیم کیانی چیف آرگنائزر جمہوری وطن پارٹی پاکستان اور نائب صدر میاں راشد نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا اور کہا کہ بلوچستان میں ایم این اے سردار نواب زادہ شاہ زین بگٹی سربراہ جمہوری وطن پارٹی پاکستان کوکورونا سے نمٹنے کے لیے فری ہینڈ دیا اور ریلیف فنڈ دیا جائے ۔تافتان بارڈر کھولنے سے بلوچستان سب سے زیادہ متاثرہوا ہے۔بلوچستان کی غریب عوام حکومت وقت سے پوچھنا چاہتی ہے وہ کون سی طاقت ہےجو سب سے بڑے بگٹی قبیلے کے سربراہ کو جو بھاری مینڈیٹ لے کر دوبار اسمبلی میں آیاہے ،کو وفاقی کابینہ میں شامل ہونے سے روک رہی ہے۔