آسٹریاکورونا پر مشکل دور سے گزر رہا ہے، صدر الیگزینڈر وان

April 04, 2020

ویانا (اکرم باجوہ) آسٹرین صدر الیگزینڈر وان ڈیر بیلن نے کورونا بحران پر قوم سے خطاب میں کہا کہ ہم بھی پوری دنیا سمیت ایک مشکل دور سے گزر رہے ہیں،ایک دوسرے کی مدد کریں یہ مشکل دور بھی گزر جائے گا اور ماضی کا حصہ بن جائے گا مگر ہمیں حوصلہ سے اس مشکل وقت کا مقابلہ کرنا ہے۔ آسٹریا بھر میں کورونا لاک ڈاؤن پر ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے کہ کتنی دیر لگے گی مگر جونہی بہتری ہوتی جائے گی لاک ڈاؤن کو کم کیاں جائے گا۔ روزانہ کی بنیاد پر حکومت مشاورت کرتی رہتی ہے اور حکومت نے عوام کے لیے کئی مالی پیکیج کے اعلانات کیے ہیں۔ آسٹریا بھر میں 19 ویں روز کورونا ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نےگزشتہ روز بتایا کہ آسٹریا بھر میں کورونامتاثرین کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد 12000ہزار ہوچکی ہے اور کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 180تک پہنچ چکی ہے۔ دریں اثنا آسٹرین وزیر خارجہ شاللن برگ نے یونان میں پناہ گزین کیمپوں صورتحال سنگین ہوتی جا رہی ہے، ایتھنز کے قریب شامی مہاجرین کیمپ میں 21تارکین وطن میں کوررونا وائرس کا مثبت ٹیسٹ پایا گیا ۔ آسٹریا کی حکومت کسی بھی نئے مہاجرین کو قبول نہیں کرنا چاہتی ۔