الیکشن کمیشن سٹاف کے "ورک فرام ہوم" میں توسیع کا فیصلہ 6 اپریل کو کریگا

April 04, 2020

اسلام آباد (اے پی پی) الیکشن کمیشن کورونا وائرس کی وجہ سے اپنی خواتین اور دیگر سٹاف کے "ورک فرام ہوم"میں توسیع کا فیصلہ 6اپریل کو کرے گا۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان ندیم قاسم نے اے پی پی کو بتایا کہ اس وقت کمیشن کورونا کے حکومتی پروٹوکول پر من وعن عمل پیرا ہے اور اس کے تمام خواتین اوربیمار سٹاف کوگھروں میں رہ کرکام کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔50فیصد سکیورٹی عملہ بھی رخصت پر بھیج دیا گیا تھا۔50فیصد سٹاف کو بھی رخصت دی گئی تھی۔