پشین میں ڈکیتی کی وارداتوں سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں، جمعیت ن

April 04, 2020

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی ضلعی امیر پشین مولانامحمدانور مرکزی معاون کنوینر حاجی حیات اللہ کاکڑ ضلعی کنوینرمولانامحمدنبی نے کہا ہےکہ پشین میں دن دہاڑے ڈاکو لوگوں کوموٹرسائیکل نقدی اور موبائل فون سے محروم کر رہے ہیں پولیس جرائم کے خاتمے میں ناکام ہوچکی ہے،رات تو رات اب دن میں بھی شہری ڈاکوئوں کے رحم وکرم پر ہیں کالج کے ساتھ کورناوائرس کےمریضوں پر ڈیوٹی دینے والاسے موٹر سائیکل نقدی اورموبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئےجو تاحال گرفتار نہیں ہو سکے،متاثرہ شہری نے مطالبہ کیا کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر کے اسکی چوری شدہ رقم برآمد کرائی جائے۔شہر میں امن و امان کی خراب صورتحال نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، ڈکیتی کی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ بدامنی کے واقعات پر عوام کو طفل تسلیوں کی سوا عملی میدان میں کوئی کارکردگی نظر نہیں آرہی ، انتظامیہ کی بے بسی اور نااہلی سے دشمن قوتیں بلوچستان میں خون کی ہولی کھیل رہی ہیں، پشین میں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت عدم استحکام پیدا کرنے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ پشین میں منشیات کے اڈوں اور کاروبار کو ختم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کیئے جائیں۔