جامعہ زکریا:آن لائن کلاسز بند

April 04, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا کی انتظامیہ نے موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفیکشن جاری کردیا، آن لائن کلاسز بند کر دی گئیں۔ گزشتہ روز مراسلہ جاری کردیا جس میں کہاگیا ہے کہ 31مئی تک تمام شعبے اور کیمپسز بند رہیں گے ، یہ چھٹیاں موسم گرما کی تعطلیلات شمار ہوں گی۔ تمام ٹیچنگ سٹاف فون پر موجود رہے گا کوئی سٹیشن نہیں چھوڑے گا رجسٹرار واٹس ایپ ، ای امیل اور سکائپ کے ذریعے کسی بھی وقت رابطے میں لاسکتے ہیں۔